سعودی عرب کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کنٹینٹ کریئیٹر ابو مرضع دلخراش سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں ابو مرضع کے دو قریبی ساتھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، ابو مرضع اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس میں ان کے کزن اور ایک دوست بھی موجود تھے۔
گاڑی جبہ روڈ پر ایک ٹھیکیدار کمپنی کی مینٹیننس مشین سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ابو مرضع موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ابو مرضع کے کزن کومے میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ان کے دوست کی حالت بھی نازک ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف اقدامات تیز، 22 ہزار سے زائد گرفتار
ابو مرضع کی سوشل میڈیا پر مقبولیت اور نوجوانوں میں اثر و رسوخ کی وجہ سے ان کی موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔





