پی ٹی آئی کا کوہاٹ جلسہ ناکام ثابت ہوا، بیرسٹر عقیل ملک

مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حالیہ کوہاٹ جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔

ٹی وی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ فساد، انتشار یا جلاؤ گھیراؤ پھیلانے کے لیے نہیں دیا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی روزانہ دھرنے اور جلسے کر کے عوام کی توجہ درست مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے اور فیض حمید کی سزا اس کا واضح ثبوت ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے نے پنجاب حکومت کی کاوشوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز دن رات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے محنت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سب چیزیں سامنے آچکیں، فیض حمید وعدہ معاف یا سلطانی گواہ بن سکتے ہیں، بیرسٹر عقیل

گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق مزید معاملات کی انکوائری چل رہی ہے وہ اور عمران خان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ چکا ہے اس میں ابہام نہیں لیکن گٹھ جوڑ کی نوعیت اور اس کا تعلق 9 مئی سے کیا ہے یہ دیکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سب چیزیں کھل کر سامنے آ چکی ہیں ہو سکتا ہے فیض حمید وعدہ معاف یا سلطانی گواہ بنیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ خود بتا دیں کہ کہاں کہاں اور کھل کر سہولت کاری کی ہے، یہ معاملہ بھی آئے گا کہ سیاسی سرگرمیوں میں ریٹائرمنٹ سے پہلے یا حاضر سروس فیض حمید کا کردار کیا تھا۔

Scroll to Top