سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 454,862 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,229 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 389,970 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 68 روپے مہنگی ہو کر 6,532 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,325 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے توازن کے باعث قیمتوں میں یہ اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق سرمایہ کار اور صارفین اس وقت سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔





