دنیا بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 21 فروری کو مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد مادری زبان پشتو کو فروغ دینا ہے۔
مردان میں مختلف سرکاری اداروں اور تنظیموں نے اس موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) ضلع مردان کی جانب سے مردان پریس کلب کے باہر آگاہی واک اور تقریب کا انتعقاد کیا گیا۔
آگاہی واک کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ آگاہی واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مادری زبانوں کی اہمیت کے بارے میں پیغامات درج تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز ہوتی، فضل قاسم اور دیگر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اور قوموں نے مادری زبانوں کو اہمیت دے کر اپنے سنگ میل حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مادری زبان کا عالمی دن منانے کا مقصد ہمیں اپنی مادری زبان پشتو کی اہمیت سے آگاہ کرنا نہیں بلکہ انہیں پختون روایات اور تہذیب سکھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی پولیس والے نے اطلاع دہندہ کی شناخت ظاہر کی تو اسے نشان عبرت بنا دیں گے، ڈی پی او مردان
مقررین نے تھا کہ مادری زبانوں کو اہمیت دے کر اور اپنا کر ہم ترقی کر سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے مادری زبانوں کو پاکستان میں وہ اہمیت نہیں دی جا رہی جس کی انہیں ضرورت ہے۔
علاوہ ازیں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں مقررین نے پشتو زبان اور اس کے ادب کو فروغ دینے پر زور دیا۔