شہزاد نوید
سوات کے سیاحتی مقام بحرین میں چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹنے کے باعث لفٹ میں سوار افراد فضا میں معلق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین احمد شیر خان ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچےجہاں بروقت کارروائی کے دوران ایک خاتون، دو مرد اور ایک بچے کو بحفاظت چیئر لفٹ سے نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس میں ترقیاں ،نوٹیفیکیشن جاری
ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا اور خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔





