خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، سات نکاتی ایجنڈا جاری

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شریک ہوں گے جبکہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے لیے سات نکاتی مختصر ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں لوکل گورنمنٹ کے تحت اسٹریٹ وینڈرز کی مستقلی کی تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں قبرستانوں کے لیے اراضی کے حصول سے متعلق نان اے ڈی پی اسکیم پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ مالی سال 2025-26 کے دوران صوبوں کے درمیان مالی ذمہ داریوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں خیبرپختونخوا میں نئے ضلع اپر سوات کے قیام کی منظوری کا معاملہ بھی شامل ہے، جس پر کابینہ ارکان کی جانب سے فیصلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب، سات نکاتی ایجنڈا جاری

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے جبکہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 کابینہ اجلاس کے لیے سات نکاتی مختصر ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں لوکل گورنمنٹ کے تحت اسٹریٹ وینڈرز کی مستقلی کی تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ’’ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025‘‘ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں قبرستانوں کے لیے اراضی کے حصول سے متعلق نان اے ڈی پی اسکیم پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ مالی سال 2025-26 کے دوران صوبوں کے درمیان مالی ذمہ داریوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مشاورت کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں خیبرپختونخوا میں نئے ضلع ’’اپر سوات‘‘ کے قیام کی منظوری کا معاملہ بھی شامل ہے۔

Scroll to Top