مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، تیاریاں زور و شور سے جاری
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے، اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جنید صفدر اپنی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، اور شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں منعقد ہوں گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی کی تقریبات سولہ، سترہ اور اٹھارہ جنوری کو طے پائی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مریم نواز اپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کے ساتھ رشتہ لیکر آئیں، اور جب بیٹے نے انہیں بتایا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
شیخ روحیل اصغر کے مطابق، میاں نواز شریف نے باضابطہ طور پر انہیں کھانے پر بلایا، اور ان کی اہلیہ مریم نواز اور میاں نواز شریف کی مہان داری سے بہت متاثر ہوئیں۔ رشتہ تقریباً دو ماہ پہلے طے پایا تھا، اور شادی کی تمام تیاریاں اس دوران مکمل کی گئیں۔
مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ ولیمہ بھی جاتی عمرہ میں منعقد ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ ماہ نور اور شانزے گہری دوست ہیں، اور مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کی شیخ روحیل اصغر کی پوتی کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا۔





