پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی لہر کا حصہ ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں،وزیراطلاعات عطا تارڑ

پاک بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ، وفاقی وزیر عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں اور اس دوستی نے ملک میں انفراسٹرکچر، صنعتی اور ثقافتی ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعزاز حاصل ہے، جو کسی اور ملک کو حاصل نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے تعاون سے نہ صرف انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں مدد ملی بلکہ ہوائی اڈے، بندرگاہیں، سڑکیں اور پل بھی تعمیر کیے گئے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات نے ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں، جس کے نتیجے میں چینی شہری اب اردو بول سکتے ہیں اور پاکستانی شہری چینی زبان میں روانی سے بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات ملک کی معیشت کی بحالی اور ترقی میں سب سے بڑی پہلوں میں سے ایک ہیں، اور اس کے فوائد آج واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے سی پیک منصوبے کو پاک چین دوستی کی عظمت کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مختلف ممالک کو جوڑنے والا ہے اور خطے میں اقتصادی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ عطا تارڑ نے پاک بھارت جنگ کے دوران ڈیجیٹل میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹے پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کا طوفان کھڑا کیا، تاہم پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا نے عوام تک صحیح معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Scroll to Top