اسلام آباد میں 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 25 دسمبر کو کرسمس کی عام تعطیل کے بعد 26 دسمبر کو بھی عوام کے لیے چھٹی ہوگی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر دیر میں سکول کی گاڑی کوحادثہ

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفد کی آمد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی تاہم اس میں آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتال شامل نہیں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ محکموں کو بھی فراہم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جمعرات 25 دسمبر کو کرسمس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔

Scroll to Top