مذاکرات کی حکومتی پیشکش ،پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی نئی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت میں شامل نہیں ہوگی۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش دراصل دوغلا پن ہے جبکہ غیر قانونی طور پر قید بانی چیئرمین عمران خان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی اجازت نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ معافی کا مطالبہ حکومتی گھبراہٹ اور فکری دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ شرائط کے ساتھ مذاکرات جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کے مترادف ہیں،مینڈیٹ چرانے والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنماؤں نے بڑا مطالبہ کردیا

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا توہینِ عدالت ہے، جبکہ عمران خان ضمیر کے قیدی ہیں اور جبر کے ذریعے عوامی حمایت ختم نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے کر رہے گی۔

Scroll to Top