محمد اعجاز آفریدی
محکمہ پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا نے آپریٹر کم چوکیدار کو سب انجینئر تعینات کرنے والے چیف انجینئرسنٹر پبلک ہیلتھ پشاور ریجن کو عہدے سے فارغ کردیا اور انہیں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف انجینئرسنٹر پبلک ہیلتھ پشاورریجن انجینئر محمد یوسف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چیف انجینئر نارتھ انجینئر محمدامجد شمشیر کو چیف انجینئر سنٹر پبلک ہیلتھ پشاور ریجن کا اضافی چارج دے دیا گیاہے ۔
سابق چیف انجینئر سنٹر انجینئر محمد یوسف نے آپریٹر کم چوکیدار کو سب انجینئر جیسے تکنیکی عہدے کی چارج دی تھی یہ اقدام سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے زد میںہے ۔
اس اقدام پر محکمہ پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا نے ان سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے اور بتایاجاتاہے کہ وضاحتی نوٹس جاری کرنے کے بعد چیف انجینئر سنٹر پبلک ہیلتھ دیپارٹمنٹ پشاور ریجن محمد یوسف کو راتو ں رات تبدیل کردیا گیااور انہیں محکمہ پبلک ہیلتھ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





