نغمے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا
تفصیلات کے مطابق یوم قائد کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری کر دیا ہے، جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
نغمے میں قائداعظم کے فرمودات، قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نغمہ دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اور عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
’’پیغامِ قائد‘‘ میں قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں بیان کیا گیا ہے اور یہ نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ پاکستان کے محفوظ اور باوقار مستقبل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھی پیش کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ یوم قائد کے موقع پر قوم کو قائداعظم کے افکار کی یاد دلانے اور ان کے اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اور نئی نسل میں حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔





