وزیراعلیٰ خیبرپختونخواٰ سہیل آفریدی آج لاہور کے دورے پر روانہ ہوں گے

شیراز احمد شیرازی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج لاہور کے تین روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

پختون ڈیجیٹل کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے شیڈول میں متعدد عوامی اور سیاسی تقریبات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کا دورہ آج صبح 11 بجے چکری میں شاندار استقبال سے شروع ہوگا، جہاں مقامی عوام اور پارٹی رہنما ان کا خیرمقدم کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر ایک بجے بھیرہ میں وزیراعلیٰ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔

دوپہر دو بجے سکھیکی میں وزیراعلیٰ کا مختصر قیام متوقع ہے، جبکہ تین بجے راوی ٹول پلازہ پر سنٹرل پنجاب کی قیادت ان کا استقبال کرے گی۔

اس دوران وزیراعلیٰ کے پی کی سنٹرل پنجاب تنظیم سے اہم ملاقات بھی طے ہے، جس میں سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بعد ازاں سہیل آفریدی کی حیدر مجید کے دورے کی توقع ہے، اور شام پانچ بجے وہ پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

وہاں وہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے اور پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل فونز سے متعلق اہم خبر آگئی

دورے کے آخر میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی رات ساڑھے آٹھ بجے پریس بریفنگ کریں گے، جس کے بعد وہ رات 9 بجے لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کریں گے اور تقریباً ساڑھے 9 بجے اوریگا مارکیٹ کا بھی دورہ کریں گے۔

دورے کا اختتام رات ساڑھے 10 بجے وزیراعلیٰ کی حسن نیازی کی رہائش گاہ آمد کے ساتھ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پارٹی رہنماوں اور عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا، سیاسی سرگرمیوں کی نگرانی اور عوامی مسائل سے آگاہ ہونا ہے۔

وزیراعلیٰ کے اس دورے کو پارٹی کارکنوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے خصوصی دلچسپی حاصل ہے۔

Scroll to Top