واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں شدید سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسلسل بارش کے بعد پانی کئی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا اور پارکنگ ایریاز مکمل طور پر پانی سے بھر گئے۔
سان برنارڈینو کاؤنٹی میں مٹی اور ملبے کے اخراج سے سڑکیں بلاک ہو گئیں اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں، جبکہ بعض مقامات پر سڑکیں بھی شدید نقصان پہنچنے سے تباہ ہو گئیں۔
NEW: Massive flooding seen in a parking garage in Los Angeles as Southern California received record rainfall on Christmas Eve.
Los Angeles Times: “The heaviest part of a storm system that pummeled the Los Angeles area and other parts of the southland subsided somewhat by… pic.twitter.com/FRIZFQAM4a
— RedWave Press (@RedWave_Press) December 25, 2025
حادثات کے دوران چھتوں پر پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا اور سیکڑوں دیگر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے متعدد کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
Torrential rains inundated the California coast on Christmas Eve, sparking numerous flash flood and even short-lived tornado warnings, turning roads into rivers and sending debris cascading down hillsides. https://t.co/5BaSPkfbCm pic.twitter.com/5U0kxJKpEi
— ABC News (@ABC) December 25, 2025
بارش اور سیلاب کے باعث کرسمس پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم رہے، اور حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاس اینجیلس اور دیگر متاثرہ علاقوں میں آئندہ چار دنوں میں مزید تقریباً 8 انچ بارش متوقع ہے، جس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔





