کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات وفاقی آئینی عدالت کے حکمِ امتناع کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اتوار کو ہونا تھی تاہم عدالتی حکم کے پیش نظر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام اقدامات معطل کر دیے گئے ہیں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 دسمبر کو ہونا تھی، تاہم عدالتی حکم کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے گئے تھے جبکہ 329 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 541 امیدوار میدان میں تھے۔ 641 میں سے 515 وارڈز میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکیخلاف کیس میں نیا موڑ!الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی
108 وارڈز میں صرف ایک امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جبکہ 18 وارڈز میں کسی بھی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔





