ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں نیا موڑ، عدالت نے ملزمان کی شناخت کیلئے نادرا سے تصدیق کا حکم دیدیا

ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

شاہد جان

 خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریڈیو پاکستان پشاور میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

یہ فیصلہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں 15 دسمبر 2025 کو پیش کی گئی تحریک کی منظوری کے بعد کیا گیاجس کے تحت اسمبلی کے قواعدِ کار کے رول 237 کے مطابق خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

خصوصی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ہوں گے جبکہ کمیٹی میں ایم پی اے طارق سعید، ملک عدیل اقبال، محمد اسرار، آصف خان، عبدالغنی، فضل الٰہی، سمیع اللہ، طارق محمود، احمد کریم کنڈی، عدنان خان، ارباب محمد وسیم، محمد نثار، سجاد اللہ اور محمد رشاد خان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی ریڈیو پاکستان پشاور میں 9 اور 10 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعے کی مکمل چھان بین کرے گی۔ کمیٹی واقعے کے اسباب، وجوہات اور حالات کا جائزہ لے گی، یہ بھی معلوم کرے گی کہ آیا یہ واقعہ کسی منظم سازش کا نتیجہ تھا یا نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں :مہمند: تحصیل پنڈیالی میں موٹر سائیکل حادثہ، تین نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور مبینہ زیادتیوں سمیت دیگر متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

خصوصی کمیٹی شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی جس میں مستقبل کے لیے رہنما اصول اور پالیسی سازی سے متعلق سفارشات بھی شامل ہوں گی تاکہ اس رپورٹ کو صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ یہ نوٹیفکیشن اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

 

Scroll to Top