شہزاد نوید
سوات: تھانہ منگلور کی حدود چم سنگوٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایلیٹ پولیس کا جوان حماد علی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کنسٹیبل حماد علی ولد سلطنت خان ضلع لوئر دیر میں ایلیٹ فورس کے فرائض انجام دے رہا تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔ حملہ ان کے گھر کے قریب کیا گیا، جہاں گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیس (ڈی پی او) سوات محمد عمر خان نے سیدو شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور جاں بحق اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہیں ہمدردی اور سپورٹ فراہم کی۔
ڈی پی او نے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سال 2025 میں آنے والے تمام عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری
ترجمان سوات پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ڈی پی او کی ہدایت پر ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ تمام حقائق معلوم کیے جائیں اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جا سکے۔
پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ اہلکاروں کو دیں تاکہ تحقیقات تیز ہو سکیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کر سکیں۔





