محمود خان اچکزئی کی بطوراپوزیشن لیڈر تقرری ،اندورنی کہانی سامنے آگئی

محمودخان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے معاملے پر اہم پیشرفت

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے سلسلے میں اسپیکر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کے حل کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے کاغذات دوبارہ جمع کرا دیے ہیں۔

چیف وہیپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اپوزیشن لیڈر کے نامزدگی کے کاغذات قومی اسمبلی کے سیکریٹری مشتاق خان کے حوالے کیے۔

واضح رہے کہ  عمر ایوب کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی نے محمودخان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھاتاہم اسپیکر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پی ٹی آئی نے مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس کو نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر فائز تھے، لیکن 9 مئی کیس میں سزا کے بعد وہ نااہل ہو گئے۔

Scroll to Top