خیالی پلاؤ پکانیوالے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانیوالوں کا وقت گزر چکا، عظمیٰ بخاری

خیالی پلاؤ پکانیوالے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانیوالوں کا وقت گزر چکا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیالی پلاؤ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کا ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا، مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کرسکی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز نے گُڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اور اپنے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

Scroll to Top