سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دوران خصوصی پروٹوکول دینے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ان کے ہمراہ آنے والے وزراء سندھ کے مہمان ہیں اور جب وہ سندھ آتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفریدی کو خصوصی اور مکمل پروٹوکول فراہم کیا جائے گا اور سندھ میں جہاں بھی جانا چاہیں، انہیں مکمل اختیار اور سپورٹ حاصل ہوگی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ آفریدی کو کراچی آمد پر وزیراعلیٰ کا مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کراچی میں عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، حسن علی ہوتھی مارکیٹ میں برگر کھلائے جائیں گے اور سندھی ٹوپی و اجرک پہنائی جائیں گی۔
صوبائی حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ آفریدی اپنے دورے کے دوران اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ پہنچیں گے۔
دورے کے شیڈول میں سہیل آفریدی کی سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں شامل ہیں جبکہ وہ بار ایسوسی ایشن سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ ،سندھ حکومت کا بڑا اعلان
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب کا بھی دورہ کیا تھا،انہوں نے مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔۔





