دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی ہوئی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی ریکارڈ کی گئی جس سے بہتر ٹیکس تعمیل کے ذریعے رسمی شعبے پر بوجھ کم ہوگا۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ریکارڈ ٹیکس وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو سراہا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 1427 ارب روپے رہی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نومبر کے مقابلے دسمبر میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 59 فیصد اضافہ ہوا۔

انکم ٹیکس وصولی میں 107 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دسمبر میں انکم ٹیکس وصولی 831 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کرنے پر زور دیا تاکہ ملک میں ٹیکس نظام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

Scroll to Top