پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی ہے جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں جلسے، ریلیاں اور بین الاضلاعی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے حالیہ لاہور دورے کے بعد پنجاب میں پارٹی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آئی ہے اور وہاں قیادت و کارکنوں کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔
پارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس تسلسل میں وزیر اعلیٰ رواں ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے جہاں سند محکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملنے کے بعد سٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے مختلف ملاقاتیں اور اجلاس متوقع ہیں۔ کراچی دورے کے بعد پارٹی کی تمام تر توجہ خیبر پختو نخوا پر مرکوز کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : کابینہ کی توسیع تاخیر کا شکار،سیاسی مشاورت نہ ہونے سے فیصلہ لٹک گیا
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کو صوبے میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
منصوبے کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا ب جبکہ بین الاضلاعی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے کے تمام پ ڈویژنز کو الگ الگ ٹاسک سونپے گی، جن کی تکمیل ریجنل صدور کی سربراہی میں کی جائے گی۔
پارٹی نے کی جائے پور یٹ موومنٹ کو 8 فروری سے قبل عروج تک ۔ پہنچانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ 8 فروری کو یوم سیاہ اور پہیہ جام کی کامیابی ک بھی اس تحریک کا حصہ قراربھی دیا گیا ہے۔





