خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 3 تین افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا، جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے آفس میں پرفامنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر آفاق وزیر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ایچ آر ڈی محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے جبکہ چیف سیکرٹری کے آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف عدنان خان بیٹنی کو ڈائریکٹر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی

اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن چارسدہ عنایت الرحمان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور لگایا گیاہے۔

 

Scroll to Top