حکومت نےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا ۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جو اس سے قبل 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے بلا تاخیر ہوگا۔





