پشاور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کے باعث متعدد اہم موٹرویز اور شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں، جس سے شہریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔
موٹر ویز سینٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ بندش ضروری تھی، کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
موٹرویز کی بندش کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ایم-1: صوابی سے پشاور تک بند
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر تک بند
ایم-3: فیض پور سے جڑانوالہ تک بند
ایم-4: شیر شاہ سے شام کوٹ تک بند
ایم-5: شیر شاہ سے روہڑی تک بند
ایم-14: انجرا سے دریائے سندھ تک بند
سینٹرل ریجن ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز ایم-3 جڑانوالہ سے درخانہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم، اور ایم-5 ملتان سے ظاہر پیر و سکھر تک بند کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دن کے محفوظ اوقات یعنی صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کریں، فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیپرا کی پیشگوئی کے بعد شمسی توانائی کے صارفین کے لیے خوشخبری
ہنگامی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دھند کے دوران احتیاط نہ برتی گئی تو حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے سفر میں صبر اور سڑکوں پر نظم و ضبط لازمی ہے۔





