انصاف یوتھ ونگ خیبرپختونخوا نے گرفتاریوں کے خدشات اور این او سی نہ ملنے کی بنا پر 23 ستمبر کو پشاور میں مقرر ورکرز کنونشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ عہدیداروں کو اپنی اپنی تحصیلوں میں 27 ستمبر کی تحریک کے لیے متحرک ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
انصاف یوتھ ونگ پشاور کے ضلعی صدر شاہ زیب نے ایک آڈیو پیغام میں بتایا کہ حکومت کی جانب سے این او سی نہ دیے جانے اور قانونی و دیگر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے عہدیداروں کی گرفتاریوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے بتایا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت کی مشاورت کے بعد 23 ستمبر کا پشاور کا کنونشن منسوخ کر دیا گیا ہے اور تمام تحصیلوں کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں بازاروں میں مہم، بائیک ریلیوں اور کنونشنز کا انعقاد کریں۔





