ازبکستان میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت نے مختصر وقفے کے بعد پاکستانیوں کو ازبکستان میں ملازمت کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے دی ہے۔

 یہ فیصلہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے کی تجویز کے بعد کیا گیا، جس میں ازبکستان میں پاکستانی ورکرز کے لیے ملازمتوں کی تلاش کی اجازت دی گئی۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز کو ازبکستان میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے اپنے ویزے کے تحفظ کے عمل کو مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ، ورک ویزا پر ازبکستان جانے والے پاکستانیوں کو بیورو سے پروٹیکٹڈ ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ سے بے دخل افراد پاناما پہنچ گئے

پروٹیکٹر کی فیس کے دو آپشنز فراہم کیے گئے ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے ذریعے درخواست دینے والوں کی کل فیس 22,200 روپے ہوگی، جس میں اضافی 6000 روپے بھی وصول کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ براہ راست ملازمت حاصل کرنے والوں کے لیے کل فیس 9200 روپے ہوگی، جس میں انشورنس، رجسٹریشن اور دیگر ضروری فیسیں شامل ہیں۔

یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ازبکستان کے سرکاری دورے سے قبل آیا ہے، جو فروری 2025 کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ اس فیصلے سے پاکستانی شہریوں کے لیے ازبکستان میں ملازمت کے نئے دروازے کھلیں گے اور ان کی معاشی صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔

Scroll to Top