حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ختم کر دیا

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور لیوی میں اضافے کے باعث عوام کو پٹرول اور ڈیزل پر ملنے والے ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی تھی۔

اب لیوی میں اضافہ کر کے پٹرول پر فی لٹر 4 روپے 65 پیسے اور ڈیزل پر 80 پیسے کا ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے اور ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76 روپے 21 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ ؟اہم خبر آگئی

حکومت کی جانب سے قیمتیں کم کرنے کے بجائے برقرار رکھنے اور لیوی میں اضافہ کرنے کے فیصلے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top