مینڈیٹ چھینا گیا، مگر عزم برقرار! خیبر پختونخوا میں عوامی فلاح کا وعدہ، بیرسٹر گوہر نے دو ٹوک اعلان کر دیا

مینڈیٹ چھینا گیا، مگر عزم برقرار! خیبر پختونخوا میں عوامی فلاح کا وعدہ، بیرسٹر گوہر نے دو ٹوک اعلان کر دیا

دو بار مینڈیٹ چوری کے باوجود عزم برقرار! ہری پور ریلی میں بیرسٹر گوہر کا اعلان، خیبر پختونخوا میں عوامی فلاح اور گڈ گورننس کے لیے بھرپور کام جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا ہے، لیکن ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی تین سال سے ہر جگہ تحریک چلا رہی ہے اور ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ جاری رہے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام اپنے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور ہر شہری کو اپنے حق رائے دہی کا تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی گڈ گورننس، امن و امان اور عوامی فلاح کے لیے بھرپور کام کرے گی۔ ’’ہم عوام کی خدمت، انصاف اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور کسی صورت اپنا مینڈیٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Scroll to Top