شعیب ملک نے بڑا اعلان کردیا

شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورمایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل میں گزارا ہر لمحہ ان کے لیے یادگار رہا اور اب وقت آ گیا ہے کہ بطور کھلاڑی یہ سفر یہاں ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیشہ حاضر رہیں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی عدالت کا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ شعیب ملک نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کی ہے اور پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Scroll to Top