سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

شہزاد نوید

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 176 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ کئی علاقوں میں کچھ دیر کے لیے خوف کی فضا قائم رہی۔

ادھر مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top