ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

سعودی عرب میں فیسٹول ڈبل وکٹ میچ کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

شعیب ملک اور عمران نذیر کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے جبکہ بھارت کی ٹیم 51 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ مصافحہ ہوا جس میں عرفان پٹھان اور شعیب ملک کے درمیان گلے ملنے کا دلکش منظر بھی دیکھنے کو ملا۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین ہو جائیں تیار! بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں پاکستان بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، اہم خبر سامنے آ گئی

پاکستان نے اس ایونٹ میں پہلے ہی سری لنکا اور یو اے ای کو شکست دے کر اپنی شاندار فارم برقرار رکھی تھی اور تینوں میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Scroll to Top