شائقین ہو جائیں تیار! بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں پاکستان بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، اہم خبر سامنے آ گئی

شائقین ہو جائیں تیار! بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں پاکستان بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، اہم خبر سامنے آ گئی

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور، بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں بڑا فیصلہ متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے بھارت سے میچ منتقل کرنے کے مطالبے کو آئی سی سی کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد بائیکاٹ کے امکانات پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلادیش ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو پاکستان بھی اس صورتحال میں اپنے کھیلنے سے دستبردار ہونے کا سوچ رہا ہے۔

بنگلادیش ٹیم آج فیصلہ کرے گی کہ وہ ورلڈ کپ میں حصہ لے گی یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے کئی سینئر کھلاڑی اس وقت ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں، جبکہ بنگلادیش حکومت آج کھلاڑیوں کے ساتھ اعتماد میں بات کرے گی تاکہ ٹیم کا حتمی موقف طے ہو سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلادیش کو ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو تمام میچز میزبان ملک بھارت میں ہی کھیلنے ہوں گے۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق، اگر بنگلادیش بھارت میں کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو آئی سی سی کسی اور ٹیم کو شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

یہ صورتحال عالمی کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی خیز لمحہ بن گئی ہے، کیونکہ پاکستان کا بائیکاٹ نہ صرف ٹیموں کی فکسچر پر اثر ڈالے گا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے منظرنامے کو بھی بدل سکتا ہے۔

Scroll to Top