آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ سینئر کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اسکواڈ میں واپس شامل ہو گئے ہیں۔

بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کے لیے اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب اور عثمان خان شامل کیے گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں محمد نواز اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے، اور نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلنگ میں وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور فہیم اشرف شامل ہیں، جبکہ اسپنرز میں ابرار احمد اور عثمان طارق اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جن کی تاریخیں 29 اور 31 جنوری اور آخری میچ یکم فروری کو ہے۔ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

Scroll to Top