اسلام آباد: سال 2026 کے چوتھے ہفتے کے دوران جاری کی گئی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی تازہ فہرست میں سام سنگ نے ایک بار پھر اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔
فہرست کے مطابق سام سنگ کا ایک ماڈل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ دیگر عالمی برانڈز بھی ٹاپ 10 میں نمایاں رہے۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔
دوسرے نمبر پر شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس فائیو جی جبکہ تیسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 موجود ہے۔
فہرست کے مطابق شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 فائیو جی چھٹی پوزیشن پر رہا۔
اسی طرح ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں، انفنکس نوٹ ایج فائیو جی آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 17 نویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ آنر میجک 8 پرو ایئر فائیو جی نے نئی انٹری کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ماہرین کے مطابق سام سنگ کی مسلسل کامیابی کی وجہ جدید فیچرز، مضبوط کارکردگی اور صارفین کا اعتماد ہے، جبکہ شیاؤمی، ایپل اور دیگر برانڈز بھی نت نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مارکیٹ میں سخت مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سستے فونز کی خوشخبری یا واقعی جھٹکا؟ قیمتیں گِرنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے 62 مختلف ماڈلز کے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹمز ویلیوز میں نئی ترامیم کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد عالمی مارکیٹ میں رائج اصل قیمتوں کے مطابق ڈیوٹی اور ٹیکس کے نظام کو ہم آہنگ کرنا ہے۔
اس اقدام کے نتیجے میں موبائل فونز کی قیمتوں میں واضح کمی متوقع ہے، اور قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ موبائل فونز پر عائد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس میں بھی ریلیف ملے گا۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ خاص طور پر ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس کے پرانے ماڈلز پر لاگو ہوگا۔
مثال کے طور پر، استعمال شدہ آئی فون 15 پرو میکس کی نئی کسٹمز ویلیو تقریباً 460 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل 256 جی بی آئی فون 15 کی کسٹمز ویلیو 1300 ڈالر تھی۔
اسی طرح آئی فون 15 پرو کی ویلیو اب 390 امریکی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ نو ہزار روپے) جبکہ آئی فون 15 پلس اور سادہ 15 کی ویلیو تقریباً 89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔





