ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ان کے اہلِ خانہ بازیاب

ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ اور ان کے اہلِ خانہ بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔

سینئر سکیورٹی ذرائع اور بلوچستان حکومت کے اہلکار دونوں نے ڈی سی نوشکی کی بازیابی کی کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کی صبح کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں ایک پریشان اہلکار کو کیمرے کے سامنے زبردستی یہ کہنے پر مجبور کیا گیا کہ وہ تنظیم کی تحویل میں ہے تاہم ابھی تک اس واقعے کی کوئی تازہ تصویر منظر عام پر نہیں آئی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ان کے اہلِ خانہ کی بازیابی کے بعد صورتحال مستحکم ہے اور علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی بڑھیں: بلوچستان میں 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز کر رہی ہیں جن میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور مشتبہ افراد کو پکڑ کر کارروائی کی جا رہی ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top