وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے عمران خان کی رہائی سے متعلق اہم خبر دے دی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی دہلی سے بھی دور ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی 2040 تک ممکن نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان میں کوئی ایسی بیماری نہیں جس کے بارے میں فیملی کو اطلاع دی جائے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ جب کوئی معاملہ سنجیدہ ہو تو اسے سنجیدگی سے دیکھا جاتا ہے اور اگر کوئی بات تشویش کا باعث ہو تو اس کے بارے میں فیملی کو ذاتی معالجین کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج سے ملاقات کرائی جا سکتی ہے تاہم ملاقات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔

اختیار ولی نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ان کا چیک اپ معمول کے مطابق ہوا اور بانی پی ٹی آئی نے خود فارم پر دستخط کیے، ایسے ہائی پروفائل قیدی کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے کوئی سنجیدہ یا قابل تشویش بات سامنے نہیں آئی اور صرف آنکھ کے معمولی مسئلے کے لیے ڈاکٹرز کی ضرورت پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف جلسے کی تیاریاں عروج پر: عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان متوقع

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ کسی نے ساری عمر جیل میں نہیں رہنا، نہ وہ بادشاہ رہنا چاہتے ہیں۔

Scroll to Top