سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 4خوارج جہنم واصل

بلوچستان میں دہشتگردوں کا صفایا جاری، 3 دن میں 177 دہشتگرد جہنم واصل، آپریشنز تیز

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تعاقبی کارروائی کے دوران مزید 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جنہیں آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران کیے گئے آپریشنز میں کم سے کم 177 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف علاقوں میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف محاصرہ سخت کر رہی ہیں

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اور فورسز علاقے میں مکمل کنٹرول قائم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ آپریشنز صوبے میں عوام کی حفاظت اور دہشتگردی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق قربانی دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی کوششوں کے باعث بلوچستان میں دہشتگردی کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں اور عوام کو زیادہ محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top