راولپنڈی خودکش دھماکہ، حملہ آور کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی کے نواحی علاقے ترلائی کی مسجد میں جمعہ کے دن خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت کر لی گئی ہے اور وہ افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کر چکا تھا۔ بمبار کئی بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ قبل واپس پاکستان آیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ، طالبان رجیم کی سرپرستی میں، پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا ممکنہ گٹھ جوڑ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کاروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور مساجد اور معصوم شہریوں پر حملے پاکستانی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

Scroll to Top