پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کر کے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غم زدہ اور سوگوار ماحول کو مدِنظر رکھتے ہوئے بسنت کی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اسی طرح اب پی ٹی آئی کے لیے بھی یہ ایک اہم امتحان ہے۔
اسلام آباد خود کش حملے کے بعد جس طرح وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ نے بسنت تہوار ختم کرنے کا اعلان کر کے پوری پاکستانی قوم کا دل جیتا ہے۔۔۔بالکل اِسی طرح۔۔۔اب یہ پی ٹی آئی کا امتحان ہے کہ وہ بھی اِس غم زدہ اور سوگوار ماحول میں 8فروری کے اجتجاج کو کینسل کرنے کا اعلان کرکے…
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) February 6, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر 8 فروری کے احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کرے تاکہ عوام کے دل جیتنے کا یہ موقع ضائع نہ ہو۔





