پولیس ڈی ایس پی ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

حیدرآباد: پولیس کے اعلیٰ اہلکار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد لیاقت جسکانی ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق لیاقت جسکانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، اور ان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے اصل اسباب کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حادثہ کس طرح ہوا۔

سندھ پولیس کے آئی جی، جاوید عالم اوڈھو نے ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔

سندھ پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے بھی لیاقت جسکانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کی وفات سے حیدرآباد کے پولیس محکمے میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور: بسنت کی خوشیاں لمحوں میں ماتم میں بدل گئی

اہلکاروں اور عوام نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کردار کے لیے یاد رکھے جائیں گے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حادثے کے اس واقعے کے بارے میں افواہوں سے گریز کریں اور تحقیقات مکمل ہونے تک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Scroll to Top