گورنر خیبر پختونخوا کی داتا دربار آمد،مزار پر حاضری،لنگر تقسیم کیا

گورنر خیبر پختونخوا کی داتا دربار آمد،مزار پر حاضری،لنگر تقسیم کیا

لاہور کے دورے پر آئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا داتا دربار پہنچے، جہاں انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر روحانی ماحول دیکھنے میں آیا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد داتا دربار میں موجود تھی۔

فاتحہ خوانی کے بعد گورنر کے پی نے اپنے ہاتھوں سے زائرین میں لنگر تقسیم کیا اور دربار پر آنے والے عقیدت مندوں سے ملاقات بھی کی۔ زائرین نے گورنر خیبر پختونخوا کی اس حاضری کو عقیدت اور احترام کا اظہار قرار دیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کی داتا دربار آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ انتظامیہ بھی موقع پر موجود رہی تاکہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Scroll to Top