نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر شیدو کے قریب ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو جواں سال بہنیں موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جی ٹی روڈ پر شیدو اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو جواں سال بہنیں رقیہ عمر اور آرم عمر موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کا بھائی عبداللہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بہنوں کی لاشیں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ۔
پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔





