سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں اوستہ محمد، سبی، گنداواہ سٹی اور گردونواح شامل ہیں۔
زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور مرکز خضدار سے تقریباً 86 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ یہ جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔





