ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ایک شاندار اپ سیٹ ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

زمبابوے نے 169 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم صرف 146 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کے میٹ رینشا نے 65 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ گلین میکس ویل نے 31 رنز جوڑے۔

آسٹریلوی دیگر اہم بیٹسمین ٹریوس ہیڈ 17، جوش انگلس 8 اور سٹوئنس اور ڈوارشیس نے 6،6 رنز بنائے۔

 ایڈم زامپا 2 رنز پر پویلین واپس گئے اور کیمرون گرین اور ٹم ڈیوڈ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی بلیسنگ موزاربانی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس سے آسٹریلیا کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔

یہ فتح زمبابوے کے لیے نہ صرف ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آنے والے مزید سنسنی خیز لمحات کی توقع بھی بڑھا دی ہے۔

Scroll to Top