وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔
ایکس پر جاری بیان میں عطاء اللہ تارڑنے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
انہو ں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔





