انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اضافی اسپنر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو ڈراپ کر کے اسپنر کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو 31 سال کے ہیں اور پہلی بار ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گے۔
اوپننگ میں بھارت کے کھلاڑی ابھیشک شرما اور ایشان کشن اننگز کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر ابھیشک شرما اوپننگ کریں تو رنکو سنگھ ٹیم سے باہر رہیں گے۔
بھارتی ٹیم میں شامل ممکنہ کھلاڑی درج ذیل ہیں:ابھیشک شرما، ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، سنجو سام سن، اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور جسپریت بمرا۔
یہ مقابلہ نہ صرف کھیل کے اعتبار سے بلکہ شائقین کے لیے بھی انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے والا ہے، اور دونوں ٹیموں کے فیصلے میچ میں نئے موڑ پیدا کر سکتے ہیں۔





