عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ، میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہو گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم آنکھوں کے معائنے کے لیے ضروری آلات بھی اپنے ہمراہ لائی تھی۔

ٹیم نے پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک انتظار کیا، جس کے بعد معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طویل انتظار کے بعد ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت کا معاملہ، اپوزیشن کا احتجاج تیسرے روز میں داخل، سیاسی کشیدگی عروج پر

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 فروری سے قبل عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ میڈیکل ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

Scroll to Top