ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا سب سے بڑا ٹاکرا ، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے معرکوں میں شمار ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ شروع ہوتے ہی اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی کمبی نیشن میدان میں اتارا گیا ہے جس نے گزشتہ میچ کھیلا تھا۔

دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار نے بتایا کہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ بلے باز ابھیشک شرما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بھارتی بیٹنگ لائن کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

میچ سے قبل ایک بار پھر اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب بھارتی کپتان کی جانب سے ہینڈ شیک نہ کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی

شائقین اور مبصرین کی جانب سے اس عمل کو کرکٹ اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس پر بحث چھڑ گئی ہے۔

Scroll to Top