سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سابق دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنز اسکور کیے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکن بیٹر پاتھم نسانکانے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسکور کر ڈالی۔
نسانکا نے پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں صرف 52 گیندوں پر سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے ہدف بآسانی حاصل کرلیا اور 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دی
یہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے، جس کے بعد ٹیم کی پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے، جبکہ سری لنکا نے فتح کے ساتھ سپر 8 مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔





